مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ ایپ یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے زبردست فیچر پیش کردیا ہے۔
حال ہی میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ یوٹیوب ایپ میں جلد ہی پوڈکاسٹ کیلئے ایک الگ ہوم پیج کا اضافہ کرنے جارہا ہے، جس کی اب یوٹیوب نے تصدیق کردی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق پوڈکاسٹ کیلئے مختص پیج YouTube.com/podcasts یوٹیوب ایپ کے موجودہ ایکسپلور پیج پر گیمنگ، کھیل، سیکھنے، فیشن اور دیگر سرفہرست کیٹیگریز کے ساتھ موجود ہے تاہم ابھی یہ یوٹیوب ویب سائٹ کے سائڈبار نیویگیشن میں موجود نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے بتایا کہ فی الحال یہ فیچر امریکی صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے جسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی متعارف کروادیا جائے گا۔
یوٹیوب کے ترجمان پال پینیگٹن کا کہنا ہے کہ صارفین اب یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ صفحہ پر نئے اور ٹریندنگ پوڈ کاسٹ دیکھ سکیں گے۔