جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب امداد کا اعلان

28  اگست‬‮  2022

جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 1 ارب روپے مالیت کی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاز سی ای او عامر ابرہیم کا کہنا ہے کہ معاونت سے فلاحی اداروں کے اشتراک سے بالخصوص ایمرجنسی سپلائی اور سبسڈائزڈ ٹیلی کام خدمات ودیگر امور انجام دیئے جائیں گے۔عامر ابرہیم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ اپنے لوگوں کی امداد کرنا ہمارا فرض ہے، شدید مشکلات کے باوجود سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

جاز سی ای او نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث ڈیجیٹل انفراء اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جہاں جہاں ممکن ہے بحالی کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس معاونت میں جاز کیش اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کا حصہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے رہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 97 افراد جاں بحق ہو گئے ،   آزادکشمیر  میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور  32 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب (راجن پور) میں سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved