ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی ٹیم 20 ویں اوور میں147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Hats off to @FakharZamanLive for waking off after a nick in a loud stadium when no one heard it. How many would do that specially in such a high profile game? #PakVsInd #AsiaCup2022
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) August 28, 2022
بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کے بیٹر فخر زمان نے اسپورٹس میچ اسپرٹ کی اعلیٰ مظاہرہ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
Supreme court should declare Fakhar Zaman “Sadiq & Ameen” after today’s incident #PAKvIND | #IndiaVsPakistan pic.twitter.com/A9HqbQ3wgO
— Adv. Mian Omer🇵🇰 (@Iam_Mian) August 28, 2022
اصل میں ہوا کچھ یوں کہ پاکستانی اننگز کے چھٹے اوور میں بھارتی بولر اویش خان نے گیند کروائی جو فخرکے بلے کو معمولی سا چھوتے ہوئے بھارتی کیپر دنیش کارتھک کے ہاتھوں میں گئی۔
banda koi bhi hou Fakhar Zaman jitna imaandaar na hou🥲
— Rabiaa | Akhpal stan acc (@Rabzz88) August 28, 2022
بھارتی ٹیم کی جانب سے فوراً اپیل نہیں کی گئی لیکن فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑ دی۔فخر نے کریز چھوڑی تو امپائر نے بھی آؤٹ دے دیا۔
فخر زمان نے 6 گیندوں پر 10 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستانی بیٹر کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں صادق اور امین قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ثنا میر نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ’ اسٹیڈیم میں اتنے شور میں کسی کو بلے سے گیند لگنی کی آواز نہیں آئی لیکن پھر بھی انہوں نے کریز چھوڑ دی، اتنے اہم میچ میں ایسا کون کرتا؟’
اس کے علاوہ آئی سی سی بھی فخر زمان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔
A laudable gesture from the Pakistan batter 👏 #INDvPAK | Details 👇 https://t.co/MKuNRcuCEp
— ICC (@ICC) August 28, 2022