قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا روائتی حریف بھارت سے شکست کے بعد بڑا بیان سامنے آیا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ بلے بازی میں ہم نے 10سے 15سکور کم کئے، لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ہم نے ٹیم میں واپسی کی جس کیلئے فاسٹ باؤلرز کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شاہنواز دھانی نے بیٹنگ میں اچھا پرفارم کیا لیکن ہم صحیح فنش نہیں کر سکے ۔ چاہتے تھے محمد نواز کو آخری اوور میں 15 سکور مل جائے لیکن ہردیک پانڈیا نے کمال بیٹنگ کر کے میچ ختم کر دیا کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیاء کپ کے پاک بھارت میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔