قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے نسیم شاہ کو فٹ قرار دے دیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ بالکل ٹھیک ہیں ، انہیں کسی قسم کی انجری نہیں ہے۔نسیم شاہ کو گرمی اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے کریمپس پڑگئے تھے جو عموماً ہوجاتا ہے۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اگلے میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
یاد رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں پٹھوں میں کھنچاؤ کی تکلیف کے باعث مشکلات کا شکار دکھائی دیے۔تاہم اس تکلیف کے باوجود انہوں نے اپنے ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 2 اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔