سیلاب، شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی ڈوب گیا

30  اگست‬‮  2022

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایشیا کپ میں مصروف ہیں اور اس وقت دبئی میں ہیں لیکن لاڑکانہ کے قریب ان کا گاؤں حالیہ سیلاب کی نذر ہوگیا۔

اس وقت پاکستان بدترین سیلاب سے دوچار ہے جس میں اب تک تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکےہیں جب کہ متعدد  اپنے گھروں، جانوروں اور فصلیں کھو چکے ہیں اور اب کھلے آسمان تلے زندگی بسر کررہے ہیں۔

لاڑکانہ کے گاؤں خاور خان دھانی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی سے متعلق فیس بک پیج ‘فورتھ پلر’  نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کرکٹر کا گاؤں بھی مکمل طور پر سیلاب میں ڈوب گیا ہے، ان کے گاؤں میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے جب کہ کئی روز سے بجلی غائب ہے۔

گزشتہ ہفتے شاہنواز نے اپنی ٹوئٹ میں حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

قومی کرکٹر نے ملک کے ان علاقوں کے بارے میں بات کی جہاں موسلادھار مون سون بارشوں اور  سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved