پاکستان کو ٹیم میں کیا تبدیلیاں کرنی چاہیے؟ سابق کوچ مکی آرتھر کامشہورہ

30  اگست‬‮  2022

پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھرکا ماننا ہے کہ  بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں  ایک ساتھ اوپننگ نہیں کرنی چاہیے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایشیا کپ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں بھارتی کھلاڑی رابن اتھاپا نے پاکستان کی شکست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اور محمد رضوان کو اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، اس کے بجائے دونوں میں سے کسی ایک کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہیے۔

رابن نے کہا کہ دونوں بیٹرز کو اوپننگ کے بجائے ایک کو مڈل آرڈر مضبوطی کے لیے 3 نمبر پر آنا چاہیے، پاکستان ٹیم ان دونوں بیٹرز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے جس کی وجہ سے ان دونوں کو الگ الگ بیٹنگ کرنی چاہیے،  لیفٹ رائٹ بیٹرز بولرز کو مشکل میں ڈالتے ہیں اور اس طرح ٹیم میں مضبوطی پیدا ہوگی۔

مکی آرتھر نے رابن کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے مزید کہا کہ فخر زمان کا ٹاپ پر آنا بولرز کو اینگلز تبدیل کرنے پر فورس کرے گا، فخر زمان گراؤنڈ کے چاروں طرف شارٹ کھیلتے ہیں، وہ بولرز کو مایوس کر سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر بہت ناتجربہ کار ہے، میرے دور میں ٹیم میں محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved