ایشیا کپ میں پاکستان بمقابلہ افغانستان، عمر گل کی اہلیہ کی شوہر سے درخواست

31  اگست‬‮  2022

ایشیا کپ  2022 میں افغانستان اور  پاکستان کے مقابلے سے قبل  قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر  افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کی  اہلیہ  نے شوہر سے درخواست کر دی۔

ڈاکٹر مریم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں  شوہر عمر گل کی ٹوئٹ پر جہاں  انھیں مبارکباد دی وہیں پاکستان کے خلاف میچ میں ہاتھ ہولا رکھنے کی درخواست بھی کر دی۔

عمر گل نے اپنی ٹوئٹ میں افغان ٹیم  کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اس ٹیم پر فخر ہے ابھی مزید میچز میں کامیابی حاصل کرنی ہے‘۔

جس پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نے شوہر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کوچ صاحب پاکستان کے خلاف ذرا ہاتھ ہولا رکھنا۔

واضح رہے کہ  عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں جبکہ  افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں 2  میچز جیت کر سپر فور میں پہنچ چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved