کپتان بابر اعظم کا فوکس اب کس پر ہے؟

1  ستمبر‬‮  2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ٹریننگ سیشن کے دوران فوکس میں کچھ تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

ایشیا کپ کے ٹریننگ سیشنز متحدہ عرب امارات  کے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہورہے ہیں، ان ٹریننگ سیشنز میں کپتان بابراعظم میں تھوڑی تبدیلی یہ دیکھنے میں آئی ہے۔

بابر اعظم ٹریننگ سیشنز میں پاور ہٹنگ کے لیے الگ نیٹ پر خاصی دیر ٹریننگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

ٹریننگ سیشنز میں بابر اعظم کے ہمراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر  منصور رانا بھی موجود ہوتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان 2 گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں سوا گھنٹہ سینٹر اور سائیڈ پریکٹس پچز پر بھر پور پریکٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔

ان ٹریننگ سیشنز  کےدوران یہ دیکھا گیا ہے کہ بابر اعظم  پاور ہٹنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور وہ بڑی شاٹس کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی محسوس کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بولنگ کا شوق بھی بڑھنے لگا ہے۔

تاہم،  بابر اعظم کا بولنگ کرنا کوئی نئی بات نہیں لیکن ابھی وہ اسپنرز کے نیٹ پر لگ بھگ 45 منٹ تک بولنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved