ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے اہم میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
سری لنکن ٹیم میں ایک جبکہ بنگلادیش کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سری لنکا اور بنگلادیش کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ میچ دونوں ٹیمیوں کے لیے اہم ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
دونوں گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔
بھارت گروپ اے سے جبکہ افغانستان گروپ بی سے سپر فور مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔
سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔