فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید بھی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی میں اپنا کردار ادا کرنے سامنے آگئیں، لیکن اس کی لیے امریکی ماڈل کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بیلا حدید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر مداحوں سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہیں لیکن اس کیلئے انہیں صحیح راستہ چاہیے ، جس سے وہ ان متاثرین کی مدد کر سکیں، اس سلسلے میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر کسی کو وہ راستہ معلوم ہے تو مجھے بتائے۔بیلا حدید نے اپنے انسٹاگرام پر سیلاب کی تباہی کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں بچوں کو سیلاب کی زد میں جاتا دیکھ کر ان کے ساتھ بچے رو رہے ہیں۔