متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ہانگ کانگ کے خلاف جیت کو پاکستان کے سیلاب زدگان کے نام کر دیا۔
ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ ‘آج کی جیت پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے نام ہے،ہم اپنے لوگوں کیلئے کھیل رہے ہیں ، آپ تمام ہمارے دل میں ہیں’۔
اس کے علاوہ شاداب نے اپیل کی کہ جو لوگ مدد کرسکتے وہ ملک میں فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔
This victory is dedicated to all those affected by #FloodsInPakistan. We are playing for our people. You are all in our hearts. To everyone who can help, please donate to flood relief funds across the country. Apne logoon ki madad kerein. #PakistanZindabad pic.twitter.com/k2TQoZmsPQ
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 2, 2022