آسٹریلیا کے فاسٹ گیند باز مچل سٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے مایہ ناز باؤلر اور کوچ ثقلین مشتاق کا تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مچل سٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ریان برل کو آؤٹ کرتے ہوئے 102 میچز میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 104میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بریٹ لی نے یہ کارنامہ 112 میچز، ایلن ڈونالڈ نے 117 میچز اور وقار یونس نے 118میچز میں سر انجام دیا تھا۔