صحت کارڈ کے باعث پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کے رجحان میں اضافہ

3  ستمبر‬‮  2022

صحت کارڈ پر علاج کے لئے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملے کا شیئر طے نہ ہوسکا۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ ہیلتھ کارڈ پر علاج سے گریزاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیئرکا تعین نہ ہونے کے باعث سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کو فوقیت نہ مل سکی۔ صحت کارڈ پر پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا۔ ایک برس سے سرکاری ڈاکٹرز اور عملہ صحت کارڈ پر مناسب شیئر کے تعین کا منتظر ہے۔

صحت کارڈ پر سرکاری اسپتالوں میں علاج نظر انداز ہونے سے مریض پرائیویٹ اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے جبکہ سرکاری و ٹیچنگ اسپتالوں کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے باوجود صحت کارڈ پر علاج سے گریز کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں کو صحت کارڈ سے بہت کم ریونیو مل رہا ہے۔

خیال رہے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے شیئر پر از سر نو نظر ثانی ہونا تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved