پاکستانی گلوکار امانت علی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا۔
امانت علی کو کینڈین پارلیمنٹ میں دعوت دی گئی تھی تاکہ کینیڈین رہنماؤں کے ساتھ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جاری کاموں پر تبادلہ خیالات کیا جاسکے۔
View this post on Instagram
امانت علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب کے بعد رفاہی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ کیسے لوگ مدد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔