چینی حکام نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر صوبہ سیچوان کے 2کروڑ آبادی کے حامل بڑے اقتصادی شہر چینگڈو میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شہر کے سُپراسٹورزاشیاء کی قلت کا شکاراورشہر میں ایک بار پھرطویل لاک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
سرکاری نوٹس کے مطابق قواعد کے تحت گھر کے صرف ایک فرد کو ضروری سامان خریدنے کے لیے باہر جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ باہر جانے کے لیے شہریوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرائے گئے کووڈ کے منفی ٹیسٹ کے نتائج لازمی دکھانے ہوں گے۔
سرکاری اعلامیے میں تمام شہریوں کے وائرس کے ٹیسٹ لازمی ٹیسٹ کرانا ہوں گے اور انتہائی ضرورت کے علاوہ وہ شہر نہ چھوڑیں۔
شہر میں 150 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 47 افراد کو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جس کے بعد حکام نے جمعرات اور اتوار کے درمیان بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کیے۔