پاکستا ن ٹیم میں سیلکشن کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ، ٹیم اس وقت گروپنگ کا شکار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اس وقت ایشیا کپ کھیل رہی ہے اور اس نے اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا، جس میں پاکستانی ٹیم کو مڈل آڈر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اس سے پہلے بھی پاکستان ٹیم پچھلے ایک سال سے مڈل آڈر میں مشکلات کا شکار ہے، اس وقت پاکستانی بلے باز شان مسعود بہترین فارم میں ہیں اور انہوں نے کاونٹی کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین بلے بازی کی اور وہ ٹاپ پرفارمر ہیں ،ان پر پہلے ٹیگ تھا کے وہ صرف ٹیسٹ پلیئر ہیں لیکن انہوں نے خود کو منوایا اور وہ پی ایس ایل، کاونٹی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین بلے باز ثابت ہوئے لیکن ان کو سیلکشن نہ ہونا تفشیش ناک ہے اس وقت جب وہ بہترین فارم میں اور پاکستانی ٹیم کو مڈل آڈر میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کر کٹ بورڈ کے اند سے خبر آئی ہے کے سیلکشن پر بابر اعظم اثر انداز ہوتے ہیں اور اسی لئے ان کے دوستوں کو ٹیم میں بار بار مو قع دیا جارہا ہے، بابر کے گروپ میں حسن علی ، شاداب خان، امام الحق شامل ہیں ۔ حسن علی بدترین پرفارمنس کے ساتھ بھی ٹیم میں شامل ہیں، دوسری جانب شاداب خان شاداب خان بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں رہے ، انہوں نے بھارت کے خلاف 4 اور کیے اور ایک بھی وکٹ نہ لے سکے اس سے پہلے بھی کافی مایوس کن بولنگ کرتے رہیں ہیں، اس وقت ٹیم کے ساتھ بہترین لیگ اسپنر موجود ہیں لیکن ان کو موقع نہں دیا گیا ۔