بی بی سی کے معروف انٹرٹینمنٹ صحافی ہارون رشید نے پاکستان میں سیلابی تباہ کاریوں پر بالی ووڈ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر سے جاری پیغام میں ہارون رشید نے کہا میرا خیال تھا کہ انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن یہاں تو شاید ہی کسی بالی ووڈ اسٹار نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا ہو۔ اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سب فنکار اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وہ کتنے مشہور ہیں اور متاثرین کے لیے ان کے آواز اُٹھانے سے کتنا فرق پڑے گا لیکن اس کے باوجود کسی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
I genuinely thought humanity knows no borders but it’s telling that hardly any Bollywood stars have posted about the devastating floods in Pakistan – raise awareness, share links, just show sympathy. They know how popular they are and how much that acknowledgement would mean.💔
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) September 1, 2022
یاد رہے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 1300 سے زائد افراد جاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور سیلاب زدگان کے لیے پاکستانی اداکاروں سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات اور ادارے تعاون کر رہے ہیں۔