محمد رضوان میچ کے بعد ہسپتال پہنچ گئے

4  ستمبر‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد اسٹیڈیم سے سیدھے ہسپتال چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی دائیں ٹانگ میں شدید کھچاؤ ہے جس کیلئے مینجمنٹ نے فوری طور پر ایم آر آئی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں محمد رضوان بھارت کے خلاف ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں کیپنگ کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، تاہم انہوں نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی اور غیر معمولی اننگز کھیلی۔

محمد رضوان کی 70 رن کی اننگ نے بھارت کیخلاف جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved