مارک زکربرگ فیس بک پر صارفین کی اسکرولنگ سے ناخوش کیوں

5  ستمبر‬‮  2022

میٹا کے بانی مارک زکربرگ اپنا زیادہ وقت سوشل میڈیا ایپس پر گزارتے ہیں مگر انہیں لوگوں کی بے مقصد اسکرولنگ کرنے کی عادت پسند نہیں۔

مارک زکربرگ نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کہا کہ ان کے خیال میں پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر صارفین کی شخصیت کے لیے اسی صورت میں فائدہ مند ہوتے ہیں جب انہیں دوسروں سے رابطے کے لیے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ اگر آپ بس اسکرولنگ کررہے ہیں تو یہ عادت دوسروں سے تعلق بڑھانے کے لیے مثبت نہیں سمجھی جاسکتی’۔

تحقیق سے عندیہ ملا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنا ڈپریشن اور انزائٹی کا باعث بن سکتا ہے۔

مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نتائج کا اطلاق ان افراد پر ہوتا ہے جو دوسروں سے رابطے کی بجائے بس اسکرولنگ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

مارک زکربرگ کے مطابق فیس بک اور میٹا ورس کی تیاری کا مقصد لوگوں کو انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے کے لیے تیار کرنا نہیں ، بلکہ ہر ایک کے لیے انٹرنیٹ کو دوسروں سے اچھے تعلق قائم کرنے کا ذریعہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ میں یہ نہیں چاہتا کہ لوگ اپنے کمپیوٹرز پر زیادہ وقت گزاریں، میں بس یہ چاہتا ہوں کہ لوگ اپنا اسکرین ٹائم زیادہ بہتر طریقے سے گزاریں’۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹا کی جانب سے ورچوئل ورلڈ میں مثبت چیزوں کو فروغٖ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، اب ایپس کا الگورتھم مثبت پوسٹس زیادہ دکھائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved