برطانوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر معذرت کر لی

29  ستمبر‬‮  2021

برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ  دورہ پاکستان نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، اس کیلئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔بورڈ نےٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے ان کی  ذہنی تندرستی کیلئے فیصلہ کیا جو کہ بہت مشکل  فیصلہ تھا۔این واٹمور نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ فینز کی مایوسی پر افسوس ہے، لیکن سیکیورٹی اور ویلفیئر کی ہدایات پر دورہ ملتوی کیا، مزید تفصیلات میں نہیں جاؤں گا۔

اگلے دورہ پاکستان کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ وہ پچھلے سال برطانیہ آئے، پاکستان کے ساتھ نئے سرے سے بہترین تعلقات کیلئے پرامید ہیں۔

برطانوی کرکٹ بورڈ کے بیان پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت ہمارے موقف کی بڑی کامیابی ہے، کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پر پاکستان  کا  ساتھ دیا پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved