شاہنواز دھانی آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے

6  ستمبر‬‮  2022

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

ترجمان قومی ٹیم نے  شاہنواز دھانی کے آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے کی تصدیق کی ہے تاہم  ٹریننگ کے بعد کل کے میچ کی دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ  شاہنواز دھانی کی فٹنس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، میڈیکل ٹیم شاہنواز دھانی کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ شاہنواز دھانی ان فٹ ہوکر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved