روہت شرما اب بھی ایشیاء کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پرامید کیوں؟

6  ستمبر‬‮  2022

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہی ہو گا۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد  پریس کا نفرنس میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ ہارتے ہیں تو گڑ بڑ لگتی ہے، مگر شکست کے باوجود ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھ رہے ہیں، اور پلئیرز میں بھی قابلیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کیچ ڈارپ کرنے کے بعد ارشدیپ سنگھ تھوڑا اداس رہے البتہ سوشل میڈیا ہم نہیں دیکھتے، ٹیم کی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب روہت شرما نے ایشیاکپ کے فائنل کے بارے میں پوچھے گئے سوال  پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں، فائنل پاکستان اور بھارت کا ہوگا۔

واضح رہے کہ سری لنکا سے شکست کے بعد بھارت کی فائنل میں رسائی اگر مگر کی صورت میں ممکن ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved