قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حال ہی میں بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔
محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم 1100 سے زائد دن تک پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ہوتا‘۔
محمد رضوان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔
Alhumdulillah. 🤲
Sirf Allah se hota hai
Allah k ghair se nahi hota.Count this as 1156th day of the reign of Kaptaan @babarazam258. Kaptaan or me alag nahi hain. The King remains the King. Hum sab aik hain.
Ap sab k saath, mohabbaton or duaon ka shukriya. #PakistanZindabad https://t.co/SGbB1wpiih
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 7, 2022
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے مزید لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، ہم سب ایک ہیں، آپ سب لوگوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ۔