کپل شرما شو کے نئے سیزن میں چندو کیوں موجود نہیں ہے؟

7  ستمبر‬‮  2022

بھارت کے ٹیلی ویژن شو کپل شرما کے اہم کردار چندو چائے والا نے نئے سیزن میں واپس نہ آنے کی وجہ بتادی۔ 

تفصیلات کے مطابق کپل شرما اپنے شو کے تیسرے سیزن کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں جس کی خود وہ بھی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم اس نئے سیزن میں چندو چائے والا (چندن پربھاکر) مداحوں کو نظر نہیں آئیں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران جب چندن پربھاکر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شو کے نئے سیزن میں اسکرین پر مداحوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے،  جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں کپل شرما شو کے نئے سیزن کا حصہ نہیں ہوں گا جبکہ اس میں شامل نہ ہونے کی کوئی خاص وجہ بھی نہیں ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف کام سے کچھ عرصے کیلئے بریک لینا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ چندن نے لافٹر چیلنج سے 2007ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ یہ جیت تو نہ سکے، لیکن مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوئے۔

کپل شرما شو میں کردار حوالدار ہرپال سنگھ، جھنڈا سنگھ، راجو اور چندو چائے والا کے ناموں سے انہیں زیادہ جانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دی کپل شرما کے نئے سیزن کا آغاز 10 ستمبر سے ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved