میچ ریفری نے آصف علی اور فرید احمد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر طلب کر لیا

7  ستمبر‬‮  2022

ایشیا کپ میں آج افغانستان اور پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے 19 ویں اوورز میں پاکستانی بیٹر آصف علی، فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، جب آصف پویلین لوٹنے لگے تو ان کے اور فرید کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، آصف علی نے بیٹ بھی اٹھایا، اس دوران دیگر کھلاڑیوں اور فیلڈ امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آصف علی اور فرید احمد کو طلب کرلیا ہے، دونوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شارجہ میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved