شکست کے بعد افغان شائقین کی ہنگامہ آرائی پر امارات حکومت حرکت میں آگئی، بڑا اعلان

7  ستمبر‬‮  2022

متحدہ عرب امارات حکومت نے سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افغان شائقین کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور تشدد کرنے کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔

مبینہ ویڈیوز میں افغان شائقین کو پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان اقدامات کا ناٹوس لیتے ہوئے شارجہ کے حکام نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق شائقین کھیل کے ضوابط پر عمل درآمد کریں، کھیل کا میدان اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔

اس رویے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغان شائقین ایسا کئی بار کر چکے ہیں، یہ گیم ہے، اسے کھیل کے درست انداز میں ہی رہنے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم اور شائقین کو کھیل کے آداب سیکھنے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved