ایشیا کپ 2022ء میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں یادگار جیت دلوانے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں ایک بولر ہوں۔
پوسٹ میچ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ میں چھکے لگا سکتا ہوں۔
نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان کیلئے یہ میچ یادگار رہے گا۔
خیال رہے کہ جب قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی 2 گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا، جس کے بعد پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔