ایشیا کپ سے باہر ہونا بھارتی ٹیم کو ہضم نا ہوا، شکایات لیکر آئی سی سی کے پاس پہنچ گئی

8  ستمبر‬‮  2022

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارتی سورماؤں کو پاکستان سے شکست ہضم نہ ہوئی اور شکست خوردہ بھارتی ٹیم حیلے بہانے تلاش کرتی رہی۔

 ذرائع کے مطابق اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد بھارتی ٹیم میچ ریفری کے پاس شکایت لیے پہنچ گئی بھارت نے شکست کا ملبہ جیتی ہوئی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش کی اور کہا کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ میں خلل پیدا کیا۔

بھارتی ٹیم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہے ، میچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی، میچ میں کیپنگ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تاہم محمد رضوان نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی  جبکہ اس دوران فزیو اور باہر سے کھلاڑی محمد رضوان کے پاس آتے رہے۔

جس پر  بھارتی ٹیم کو پاکستان کی شکست  ہضم نہ ہو ئی یہی وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم  اسے کھیل میں خلل قرار دے رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved