پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی،پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں رکھنے کا فیصلہ

8  ستمبر‬‮  2022

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ طوفان بدتمیزی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کی لیگ کا آئیڈیا دنیا میں کبھی نہیں سامنے آیا لیکن ہم 10 سال کے بچے کو بھی کرکٹ کھیلنے کا راستہ دکھانے کے خواہاں ہیں۔ ہم لیگ سے چمپئنز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف کلچر میں رہ کر جب ہمارے بچے کھیلیں گے تو ان میں اعتماد آئے گا۔ جیت ہار ہوتی ہے لیکن جو مناظر پاک افغان میچ کے اختتام پر دیکھنے میں آئے وہ افسوسناک ہیں۔ پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کا واقعہ پہلی نہیں تیسری بار ہوا ہے اور کرکٹ میں ہلڑبازی قابل برداشت نہیں لیکن طوفان بدتمیزی کا معاملہ آئی سی سی میں رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved