فائنل سے پہلے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

8  ستمبر‬‮  2022

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل سری لنکا  اور پاکستان کے درمیان ہوگا جس میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

 ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کر کٹ ٹیم نے کل کے میچ میں افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور قومی ٹیم کا آج ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے,سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ کے لیے لیگ اسپنر عثمان قادر اور فاسٹ بولر حسن علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا امکان ہے جبکہ آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا,پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved