نیدرلینڈ کی ماسٹرچٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو آپ کی آواز سے COVID-19 کا پتہ لگا سکتی ہے۔
کوروناانفیکشن کی اہم علامات میں سے ایک سانس کی نالی میں سوزش ہے، جو عام طور پر مریض کی آواز میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔نیدرلینڈ کی ماسٹرچٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو آپ کی آواز سے COVID-19 کا پتہ لگا سکتی ہے۔محققین کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے لوگوں کی آوازوں میں انفیکشن کا پتہ زیادہ درست طریقے سے لگا سکتی ہے۔
اس ایپ کو COVID-19 ساؤنڈز ایپ کہا جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے 89% سے زیادہ درست رزلٹ لیا جا سکتا ہے جو کسی بھی اور اینٹیجن ٹیسٹ سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور کے ساتھ ساتھ ایپل کے ایپ اسٹور پر بھی دستیاب ہے۔