افغان شائقین کی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے بڑی پیش رفت

8  ستمبر‬‮  2022

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ کے کل کے میچ میں افغان شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی کا معاملہ، پی سی بی کی جانب سے متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز میں حالیہ برسوں کے دوران ہنگامہ آرائی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ 2019ء کے میچ میں لیڈز میں ہنگامہ آرائی ہوئی، دبئی میں گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی افغانستان کے خلاف میچ میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔

ایشیاء کپ میں گزشتہ روز ہونے والے افغانستان کے خلاف میچ میں بھی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ہنگامہ آرائی کے واقعات پیش آئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستانی فینز کے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے ناخوش ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت الفاظ میں احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ خط کے ذریعے تشویش کا اظہار کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی، اے سی سی اور شارجہ کرکٹ کونسل کو خط لکھے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں پی سی بی مختلف اجلاسوں میں معاملے کو اٹھائے گا۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ فینز کے ساتھ تین مرتبہ ناخوشگوار واقعات ہوئے جو ناقابلِ برداشت ہیں، فینز کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے، ان کی حفاظت کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved