معروف گلوکار ہنی سنگھ اور اہلیہ میں طلاق ہو گئی

9  ستمبر‬‮  2022

بالی ووڈ کے معروف گلوکار ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہو گئی ہے ، ہنگی سنگھ نے سابق اہلیہ کو ایلیمنی کے طور پر ایک کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی عدالت میں ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالنی پیش ہوئیں ، کیس کی سماعت جج ونود کمار نے کی ، دوران سماعت گلوکار نے ایک کروڑ روپے کا چیک اپنی سابق اہلیہ شالنی کے حوالے کیا ، شالنی نے ہنی سنگھ پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیئے تھے ۔

الزامات پر ہنی سنگھ کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے گھریلو تشدد کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا ماضی میں مجھے میرے گانوں ، صحت اور منفی میڈیا کوریج پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے باوجود بھی میں نے کبھی کوئی پریس نوٹ یا بیان جاری نہیں کیا ، تاہم مجھے اس بار خاموشی اختیار کرنے میں کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا ، کیونکہ کچھ الزامات میرے بوڑھے والدین ،میرے  خاندان، میری چھوٹی بہن پر بھی لگائے جارہے ہیں جوکہ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے ، یہ تمام الزامات گھٹیا اور بے بنیاد ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved