سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

9  ستمبر‬‮  2022

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں  سری لنکا  نے پاکستان کو باآسانی 5  وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے پاکستان کا 122 رنز کا ہدف 17 اووز  میں 5 وکٹوں پر پورا کرلیا،پاتھم نسنکا 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ بھانوکا راجاپکسا نے 24 ، کپتان داسن شانکا نے 21 اور دھننجایا ڈی سلوا نے 9 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور حارث رؤف نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved