پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم سے پوچھے بغیر ہی ریویو لے لیا۔ بابر اعظم معصومانہ انداز میں بتاتے رہ گئے کہ کپتان تو وہ ہیں۔
ایشیا کپ میں پاک سری لنکا میچ کے اختتامی لمحات میں سری لنکا کے کپتان شناکا نے حسن علی کی گیند پر پل کرنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
Babar Azam reminding his team-mates that he is the captain after a review was taken without asking him #PAKvsSL #AsiaCup2022Final pic.twitter.com/Y5UbO2Tg82
— Aariz abbas (@Aarizabbas5) September 9, 2022
بابر اور حسن علی نے اپیل کی لیکن انڈین امپائر انیل چودھری نے اپیل مسترد کر دی۔
محمد رضوان نے ری ویو کا اشارہ کر دیا اور انیل چودھری نے بھی تھرڈ امپائر کو ریویو لینے کا کہہ دیا۔ اس دوران بابر اعظم حیران رہ گئے اور معصومانہ انداز میں بتایا کہ کپتان تو وہ ہیں۔
ریویو پاکستان کے خلاف ہی گیا اور ٹی وی امپائر نے بھی شناکا کو ناٹ آؤٹ ہی قرار دیا۔ سری لنکن ٹیم اس وقت فتح کے بالکل قریب پہنچ چکی تھی۔
بابراعظم کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شائقین کرکٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔