پرویز الہی سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ملاقات، کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

10  ستمبر‬‮  2022

وزیراعلی پرویز الہی اور مونس الہی سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ایشیا کپ کے فائنل میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ  یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ جیت کر وطن لوٹے گی۔ میری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی پی رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کا سپورٹس کے فروغ کیلئے ویژن قابل تحسین ہے۔

 ادھر صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ اور پارلیمنٹرین عامر سلطان چیمہ نے وزیراعلی چودھری پرویزالہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا کہ غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ہوا، وہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم سے متاثرین سیلاب کی آبادکاری کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved