انسٹاگرام میں ری پوسٹ نامی نئے فیچر کی آزمائش

11  ستمبر‬‮  2022

انسٹاگرام کی جانب سے ایک نئے فیچر ری پوسٹ کی آزمائش کی جارہی ہے۔

میٹا کی زیرملکیت ایپ نے اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے جس کی مدد سے صارفین دیگر افراد کے مواد کو اپنی فیڈ پر شیئر کرسکیں گے۔

یہ ٹوئٹر کے ری ٹوئٹ فیچر سے ملتا جلتا فیچر ہے یا فیس بک کے ری شیئر فیچر سے بھی مماثلت رکھتا ہے۔

انسٹاگرام میں اسٹوریز میں تو دیگر افراد کی پوسٹس شیئر کرنا ممکن ہے مگر کسی پوسٹ کو آپ ابھی فیڈ پر ری شیئر نہیں کرسکتے۔

میٹا کے ایک ترجمان کے مطابق محدود صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب ہے۔

ترجمان کے مطابق ہم فیڈ پر پوسٹس ری شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش کررہے ہیں تاکہ صارفین اپنی پسند کا مواد شیئر کرسکیں اور کریڈٹ بھی اصل اکاؤنٹ کے پاس رہے۔

اس فیچر پر کچھ ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور مئی میں بھی اس کے حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں مگر اس وقت کمپنی نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved