عالمی ٹیکنالوجی ادارہ میٹا نے سیلاب متاثرین کے لیے ساڑھے 12 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امداد چاروں صوبوں میں یونیسیف، ہینڈز اور آئی ٹی اے کو فراہم کی جائے گی۔
میٹا ڈائریکٹر فار ایمرجنگ مارکیٹس جارڈی فورنیز نے کہا کہ پاکستان کو انتہائی تباہ کن قدرتی آفت کا سامنا ہے اور ہم بحالی کے لیے سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق پاکستان میں آزمائش کے اس موقع پر ہم میٹا کے تعاون کے مشکور ہیں۔