ڈینگی کے مزید وار جاری،اسلا م آباد میں کتنے کیسز سامنے آگئے ؟

16  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد میں ڈینگی کے وارنہ تھمے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 113 کیسز سامنے آگئے۔

مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 56 تک پہنچ گئے۔شہر میں ڈینگی کے باعث اب تک 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں 58 شہری علاقوں میں ڈینگی کے 55 مریض رپورٹ ہوئے۔

پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 155 مریض اور پولی کلینک میں 34 مریض زیرعلاج ہیں۔

راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 70 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 1122 تک جا پہنچی، بینظیر بھٹو اسپتال میں 5 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، راولپنڈی کے الائید اسپتالوں میں اس وقت 176 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ 126 مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved