پاکستان میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا

9  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں اومیکرون کا پہلا کیس کراچی کے نجی ہسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں، جن کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، اور خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ بھی کر رہے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے متاثرہ خاتون کے رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ  بھی کریں اور اس کے علاوہ خاتون جس فلائٹ میں آئی تھیں اس کے تمام مسافروں کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

 قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون  کا کیس  ظاہر ہونا ہی  تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved