قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ میں نے ماضی میں جو غلطیاں کیں اس کی سزا ملی ہے اور بہت کچھ سیکھا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے جہاں خامیاں ہوں ان کو دور کروں،مکی آرتھر بہت اچھے کوچ تھے انہوں نے میری مدد کی،ہمیشہ بہتر کھیلا ہے اور کھیلتارہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ہے، ان کی وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے۔ ورلڈکپ سے پہلے یہ سیریز ہمارے لیے اچھی ثابت ہو گی۔
شان مسعود نے کہا کہ پی ایس ایل اور کاونٹی میں رنز کرنے سے اعتماد ملا ہے۔ٹیم کی ضرورت کے مطابق پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے بابراعظم کو بہترین کپتان قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹیم اس وقت مضبوط اور بہترین کپتان کے ہاتھوں میں ہے، کپتان بننے کی فی الحال کوئی خواہش نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے کرکٹ کھیلنے کی ہمیشہ سے میری خواہش رہی ہے،نتیجےکو ہمیشہ سائیڈ پر رکھ کر کھیلنے پر فوکس رکھا۔