پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ سیدہ علیزے نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔
فیروز خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں بھی محبت کرنا چاہتا ہوں، میں اصل زندگی میں بھی محبت میں گرفتار ہونا چاہتا ہوں اور اس جذبے کو محسوس کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اس لیے میں صرف کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی پیار کرنا چاہتا ہوں۔
فیروز خان کے اس انٹرویو نے فوراً ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، یوں ایک بار پھر فیروز خان اور علیزے کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئیں۔
واضح رہے کہ فیروز اور علیزے کے بارے میں کچھ عرصے سے علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، لیکن اب اس خبر کی باقاعدہ تصدیق بھی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیروز خان نے اپنے بچوں سے ملنے کا حق حاصل کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، یہی نہیں بلکہ اداکار کو سٹی کورٹ کراچی میں بھی دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔اس حوالے سے ابھی تک فیروز خان یا ان کی اہلیہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ 2020ء میں جب سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تو اداکار نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔