ڈینگی پنجے گاڑنے لگا، متاثرہ افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

18  ستمبر‬‮  2022

ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 96 افراد متاثر ہو گئے، جس کے بعد اس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1331 ہو گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں مزید 50 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 46 کیسز سامنے آئے، جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 140 مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ یہاں رواں ماہ ڈینگی سے 2469 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال ڈینگی کے 4676 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں رواں سال 11 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 538 ہوگئی ہے، جبکہ صوبے بھر میں اب تک ڈینگی سے 5 اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی مون سون کی بارشوں کے بعد سے اب تک 3 ہزار سے 100 سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، صرف لاہور میں 1275 سے زائد اور راولپنڈی میں 85 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved