اومیکرون کا پہلا کیس، متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، محکمہ صحت سندھ

9  دسمبر‬‮  2021

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہےکہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ  متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے اور انہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی،  جبکہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری بھی  سامنے نہیں آئی ہے۔ اومی کرون سے متاثرہ خاتون کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، اور اب وہ  صحت یاب ہوکر گھر جاچکی ہیں، مزید بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر سمیت گھر کے 2 افراد بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

دوسری جانب  نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون کے شُبے میں خاتون سمیت 4 افرادکا ٹیسٹ کیا گیا تھا ، اوران چاروں افراد کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 2 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جبکہ ایک مریض کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ان چار افراد میں سےصرف ایک شخص نے ویکسی نیشن کرائی ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved