کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

18  ستمبر‬‮  2022

کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو  رہا ہے اور شہر میں وبا سے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 324 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ حیدرآباد میں 36، شہید بے نظیر آباد میں 15 اور سانگھڑ میں ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع  پشاور، خیبر، مردان، نوشہرہ اور ہری پور  کو ڈینگی کے لیے حساس قرار دے دیا گیا ہے، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 307 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 80 افراد میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا جبکہ لاہور میں ڈینگی کے 62 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved