کراچی کے مشتبہ کیس میں ابھی اومیکرون ویریئنٹ ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، قومی ادارہ صحت

9  دسمبر‬‮  2021

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے مطابق کراچی میں سامنے آنے والے پہلے مشتبہ کیس میں اومیکرون ویریئنٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق ابھی تک متاثرہ خاتون کے نمونے کی  مکمل جینوم کی ترتیب کے ذریعے اومی کرون ویرینٹ ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ادارے نے اپیل کی اومی کرون کے عالمی سطح پر پھیلاؤکے پیش نظر عوام جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 ہزار 697 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں  350 مثبت آئے، اور کورونا کے باعث 10 اموات ہوئیں، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  0.47 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved