پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کٹ کی باضابطہ رونمائی کردی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کٹ کی رونمائی پی سی بی نے خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی جس میں بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا۔
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں بنیادی کلر گہرا سبز ہے جبکہ ہلکے سبز اور پیلے رنگ کو استعمال کرتے ہوئے تھنڈر کی تھیم اپنائی گئی ہے۔
𝐓𝐡𝐞 𝐛𝐢𝐠 𝐫𝐞𝐯𝐞𝐚𝐥!
Presenting the official Pakistan T20I Thunder Jersey’22 ⚡
Order the official 🇵🇰 shirt now at https://t.co/A91XbZsSbJ#GreenThunder pic.twitter.com/BX5bdspqt1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 19, 2022
پی سی بی نے ساتھ ہی کلیش کٹ بھی جاری کی ہے جس میں ڈارک گرین اور لائٹ گرین کا کلر استعمال کیا گیا ہے۔ کلیش کِٹ ایسی صورت میں استعمال کی جاتی ہے جب دو ٹیموں کی کٹس کا کلر یکساں ہو، ایسے میں ایک ٹیم اپنے ڈیزائن میں کلر اسکیم کو تبدیل کرتے ہوئے کلیش کِٹ استعمال کرتی ہے۔ دورسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے خصوصی کٹ بھی ڈیزائن کی ہے اور اس خصوصی کِٹ میں ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔