انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک بار پھر پاکستان آئیں گی

20  ستمبر‬‮  2022

ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی۔

انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی، تاہم ان کے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے حوالے  اقدامات پر گفتگو کریں گی۔

آئی آر سی کے بیان کے مطابق انجلینا جولی اپنے دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں، جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔

انجلینا جولی اس سے قبل 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کے لیے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved