غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ آئندہ سال کسی بھی وقت کورونا کی وبا دنیا سے ختم ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں برس بھی اس کے خاتمے کی قوی امکانات تھے، لیکن ویکسی نیشن کی جانب لوگوں کی عدم توجہی نے اسے ناممکن بنا دیا۔
بل گیٹس نے کورونا کے نئے ویریئنٹ کے متعلق کہا کہ اس پھیلاؤ یقیناً تیز ہے، لیکن اس سے نمٹنے کیلئے دنیا پہلے سے بہتر طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے موجود ویکسین میں تھوڑی سے تبدیلی اومیکرون کو جان لیوا نہیں رہنے دے گی۔
بل گیٹس نے کہا کہ2022ء میں عوام کو کورونا کی پابندیوں سے نجات مل جائے گی ، اور لوگ 2019ء کی طرح اپنے معمولات زندگی نمٹا پائیں گے۔